آج کی خبریںسوات کی خبریں
سکول کو بموں سے اُڑانے اور امن کمیٹی ممبران کو قتل کرنے والا دہشت گرد گرفتار
سوات میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق تحصیل بریکوٹ میں سی ٹی ڈی پولیس نے اہم دہشت گرد رحمت علی کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسند رحمت علی 2008 اور2010 میں چارباغ میں پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑانےاور امن کمیٹی کے دوممبران کو قتل کرنے میں ملوث تھا۔