آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو اسپتال میں”چکن گونیا” کے مریضوں کے لئے ادویات ناپید

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20اکتوبر2017ء) سیدو شریف اسپتال میں’’چکن گونیا‘‘کے مریضوں کے لئے ادویات ناپید ہو گئی،مریضوں کے رشتہ دار بازاروں سے ادویات لانے پر مجبور ہو گئے ہیں،ذرائع کے مطابق سیدو اسپتال کے میڈیکل بی وارڈ میں “چکن گونیا” کے مریضوں کے لئے پروواس(پیراسٹمول) ناپید ہو گئی ہے جس کے باعث لوگ باہر دکانوں سے ادویات لانے پر مجبور ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ادویات کی ناپیدگی محکمہ صحت اور انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ واضح رہے کہ سوات میں گزشتہ کئی مہینوں سے پر اسرار بیماری نے پنجے گھاڑ رکھے تھے ،محکمہ صحت اور سوات انتظامیہ نے ڈینگی کے متعلق خبروں کی تردید کی تھی اور اب اس بیماری کو چکن گونیا کا نام دے دیا گیا ہے جس سے سیکڑوں افراد متاثر ہو کر سیدو اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button