آج کی خبریںسوات کی خبریں

سیدو اسپتال میں بحریہ دسترخوان کے لئے منظوری دے دی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19اکتوبر2017ء) بحریہ ٹاؤن کی جانب سیدو گروب آف ٹیچنگ ہسپتال میں بحریہ دستر خوان کی منظوری دے دی گئی ،گذشتہ روز سیدو میڈیکل کالج میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی جانب سے اعلان کردہ بحریہ سترخوان کے حوالے سے اہم اجلاس زیر صدارت چیف ایگزیکٹیو تاج محمد خان منعقد ہوا ، جس میں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے ایم ڈی خیبر پختونخوا ہدایت اللہ ، منیجر ایڈ منسٹریشن میجر اجمل خان ، ضلع ناظم محمد علی شاہ خان ، وائس پرنسپل پروفیسر منظور علی ، ڈی ایم ایس ملک سعداللہ خان ، وائس پرنسپل گلشن حسین ، ڈاکٹر نعیم ، چیئر مین سوات پریس کلب شہزاد عالم اور دیگر حکام نے شرکت کی ، ا س موقع پر بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں بحریہ دسترخوان کی باقاعدہ منظوری دی گئی اور ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو پروفیسر گلشن حسین کی قیادت میں بحریہ دستر خوان کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لے گئی ، اس موقع پر بحریہ ٹاؤن کے ہدایت اللہ اور میجر اجمل خان نے اجلاس کو بتایا کہ ملک ریاض کا سیدو ہسپتال میں دستر خوان کا مقصد غریب لوگوں اور انسانیت کی خدمت ہے جیساکہ ڈاکٹر برادری کررہی ہے ، اس وجہ سے اس دسترخوان پر عمر بھر کے لئے یومیہ دس ہزار لوگوں کو مفت معیاری کھانا فراہم کیا جائیگا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button