سیدو شریف،میٹرریڈرز،انسپکٹرز اور ایس ڈی اوز کی تقریب حلف برداری
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21نومبر2017ء)چیف انجینئر ایچ ایچ یو پیسکو محمد اقبال مروت نے کہا کہ پیسکو کے ملازمین صارفین کے اعتماد پر پورا اترنے ، اوورریڈنگ کے خاتمے اور چوری سے گریز کرتے ہوئے کردار ادا کریں ، غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلا ف محکمانہ کاروائی کی جائیگی ، تمام علاقوں میں میٹرز کی ریڈنگ ضروری ہے ، اس امر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا پیسکو سوات سرکل بمقام سیدو شریف میں میٹرز ریڈرز ، انسپکٹر ز اور ایس ڈی اوز سے حلف لینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ، اس موقع پر ایس ای سوات سرکل کے فیض اللہ خان ، ہائیڈرویونین کے زونل چیئرمین عمر علی باچا اور دیگربھی موجود تھے جبکہ چیف انجینئر جبکہ چیف انجینئر اقبال مروت نے ملازمین سے وفاداری کا حلف لیا جبکہ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال مروت نے کہا کہ صارفین واپڈا پیسکو ملازمین خوف خدا کو دل میں رکھتے ہوئے اوور ریڈنگ سے اجتناب کریں اور ہر مہینے مقررہ مدت میں میٹروں کی ریڈنگ کرنا چاہئے۔