آج کی خبریںسوات کی خبریں
سیدو شریف ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن منسوخ کردیا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن دو ہفتوں کے لئے منسوخ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سیدوشریف ائر پورٹ پر فلائٹ آپریشن دو ہفتوں کے لیے منسوخ کر دیا گیاہے۔فلائٹ آپریشن منسوخی کا فیصلہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سوات میں 17 سال بعد سیدوشریف ائیر پورٹ پرپی آئی اے نے 26 مارچ کو فلائٹ شیڈول جاری کیاتھا۔