سیدو شریف پر قبضہ مافیا کا راج، با اثر سیاسی افراد کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں مبینہ قبضہ مافیا سرگرم، با اثر افراد اور سیاسی لوگوں کی اشیر باد سے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیدو شریف میں قبضہ مافیا کا مبینہ گروہ سرگرم ہوگیا ہے۔ قبضہ مافیا میں با اثر سیاسی افراد کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والوں کی اداروں کی اشیر باد بھی حاصل ہیں جو ان قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں ۔ ( خبر جاری ہے )
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کی جانب سے ایک زمین دس دس افراد پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ زمین کے مالکان در در کی ٹھوکریں کھا کر خوار ہو رہے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اکثر زمینوں پر عدالت کی جانب سے سٹے آرڈر بھی لیا گیا ہے لیکن اُس کے باوجود وہ زمینیں متعدد افراد کو فروخت کی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ باثر مافیا کے خلاف وہ بے بس ہے اور اپنی زمینوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والےادارے بھی اُن کے ساتھ ملوث ہے جس کی وجہ سے یہ مافیا مضبوط ہوتا جا رہا ہے اور لوگ بے بس تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ حکومتی پارٹی کے اکثر ارکان بھی اس مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اور لوگوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ جما رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور مافیا کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔