سیدو شریف ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملہ کی غفلت کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا،انکوائری کا حکم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 30 آگست 2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا سیدو سنٹرل ہسپتال میں حاملہ خاتون کے انتظار گاہ میں بچے کو جنم دینے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ کی ضلعی انتظامیہ کو واقعہ کی فوری انکوائری کرنے اور رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سنٹرل ہسپتال کے گائنی وارڈ کے ڈاکٹروں اور عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث غریب خاتون مریضہ نےانتظار گاہ میں بچے کو جنم دیا تھا، اور مذکورہ خاتون کو وارڈ میں جگہ نہیں دی گئی، جبکہ بچہ پیدائش کےچند گھنٹوں بعد ہی چل بسا، جس پر وزیر اعلیی خیبر پختونخوا محمود خان نے سخت ایکشن لیتے ہوئے واقعہ کی فوری انکوائری کیلئے ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم رضا کو احکامات جاری کئے ہیں، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ ڈی سی سوات رپورٹ میں ذمہ داروں کا واضح تعین کرے،غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی، انہوں نےکہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے غریب مریضوں کے ساتھ غفلت کا برتاؤبرداشت نہیں کرینگےغفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گی