سیدو ٹیچنگ اسپتال کے سٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام سدو میڈیکل کالج سیدو شریف میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد،ڈاکٹر ز، پیرامیڈیکس، نرسز، کلاس فور، سیکورٹی ملازمین،سویپرز اور دیگر سٹاف میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدو میڈیکل کالج کے سی ای اوپروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق، ایم ایس ڈاکٹر ملک ضیا ء اللہ خان، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ارشد علی اور دیگر نے کہا کہ ہم ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس، کلاس فور، سیکیورٹی ملازمین اور سویپرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے انجا م دیتے ہوئے عوام کی خدمت میں دن رات مصروف رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے ایک سپیشل ٹیم بنائی تھی جنہوں نے ان پر کھڑی نظر رکھ کر ان کی کارکردگی کے بارے میں بالا آفیسرز کو وقتاً فوقتاً خبر دار کیا، جس کے نتیجے میں آج یہ ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس نے اچھی کارکردگی دکھائی ان کی حوصلہ افزائی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے ملازمین میں اچھی ڈیوٹی کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا جس کا فائدہ عوام کو ملیگا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کو ہسپتال کی طرف سے حوصلہ افزائی ملے گی، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز، کلاس فور، ہسپتال سیکیورٹی اور سویپرز ایک ہم سب ایک ٹیم ہے اور انہیں ایک ٹیم طرح کام کرنا ہوگا تاکہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں اور انہیں آسانی سے علاج معالجہ کی ریلیف دیا جائے، تقریب کے اخر میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کئے گئے۔