آج کی خبریںسوات کی خبریں

شاعر اور ادیب قوم کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں،فضل حکیم

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔30اگست2017ء )چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے کہا ہے کہ شاعر اور ادیب قوم کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اوروہ اپنی قدرتی صلاحیتوں کی بنیاد پر مشکل اوقات میں قوموں کی رہنمائی کا اہم فریضہ ادا کر تے ہیں،وہ بدھ کے روز سوات پریس کلب میں سوات کی خوبصورتی کے گن گانے والے بلبل سوات ضیاء الدین ضیاء کی آواز میں ریکارڈ شدہ ممتاز پشتو شاعر و ریجنل افیسرسوات سرور محمود خٹک کے لکھے ہوئے چوتھے ملی نغمے ” پاک وطن” کی لانچنگ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ،سینئرشاعرسرور خٹک ،سینئر صحافیوں اور شعراء و ادباء نے شرکت کی ۔فضل حکیم نے کہا کہ آج بھی شعراء پر اہم ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ ملک و قوم اور نوجوان نسل کو درپیش مسائل کے حل کیلئے رہنماء اصول مرتب کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس دور میں سنگین چیلنج در پیش ہیں اور ” پاک وطن” جیسے ملی نغمے ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے قوم خصوصاً نوجوان نسل کو توانائی فراہم کر تے ہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button