آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے
شانگلہ: کولی پالس بٹیرہ روڈ پر جیپ کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

شانگلہ (زما سوات): ضلع کولی پالس کے علاقے بٹیرہ میں جیپ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جیپ گاڑی کوہستان سے بٹیرہ کی جانب جا رہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کیا گیا۔
حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم عینی شاہدین کے مطابق سڑک کی خراب حالت اور گاڑی کی رفتار ممکنہ وجوہات میں شامل ہو سکتی ہیں۔



