آج کی خبریںسوات کی خبریں

شموزئی رانگیلہ میں دستی بم پھٹنے سے نجی اسکول کے پانچ بچے شدید زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔26جولائی 2017ء )سوات کے علاقے شموزئی رانگیلہ میں دستی بم پھٹنے سے نجی اسکول کے پانچ بچے شدید زخمی ہوگئے ، تمام بچے طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردئے گئے ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شموزئی کے علاقے رانگیلہ میں نجی اسکول کے بچے قریبی عمارت کی تعمیر کے لئے لائی گئی ریت میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران انہیں ریت میں ایک دستی ہینڈ گرینیڈ ملا جسے کھلونا سمجھ کر بچے اس سے کھیلتے رہے کہ اس دوران ہینڈگرینیڈ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، ہینڈ گرینیڈ کے چھرے لگنے سے پانچ بچے محمد ادریس ولد ارشد علی، نظام الدین ولد حیات خان، عبید ولد محمد اکبر ، سنان ولد نثار اور محمد منیر ولد فضل وہاب شدید زخمی ہوگئے ، وقوعہ کے فوری بعد علاقے کی لوگوں ، پولیس اور ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمی بچوں کو ابتدائی طورپر خزانہ اسپتال اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کردی ، اسپتال ذرائع کے مطابق تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button