آج کی خبریںسوات کی خبریں

ضلع ناظم کا کبل اور بریکوٹ ہسپتالوں پر چھاپے، رات کو میڈیکل سٹور کھلا رکھنے کی ہدایات جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 19 اپریل 2018ء) ضلع ناظم محمد علی شاہ کا ضلع بھر میں مختلف ہسپتالوں اور بی ایچ یو ز کا دورہ ، ڈاکٹروں کو سختی سے ہدایت جاری کردئیے گئے ، گذشتہ روز ضلع ناظم محمد علی شاہ نے تحصیل کبل اور تحصیل بریکوٹ کے ہستپالوں اور بی ایچ یوز کا اچانک دورہ کیا ، دورے کے موقع پر ہسپتالوں میں داخل مریضوں کا معائنہ کیا ، اور ڈاکٹرو ں کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خصوصاً غریب عوام کے ساتھ خصوصی تعاون کیا جائے ، اس موقع پر ڈاکٹروں نے ضلع ناظم کو اپنے ریکارڈ سے اگاہ کیا اور اپنے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، جس پر ضلع ناظم محمد علی شاہ مسائل کے جلد ازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ،اس موقع پر ضلع ناظم نے اے سی کبل حیاء الدین اور اے سی بریکوٹ شکیل احمد جان مروت کو ہدایت جاری کی کہ رات کے وقت ہستپالوں کے سامنے میڈیکل سٹورز کو کھلا رکھنے کے اقدام کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہوں ، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنا میڈیکل سٹور کھلا نہیں رکھ سکتا تو ضلعی حکومت کی جانب سے ایک میڈیکل بناکر لوگوں کے مشکلات کا ازالہ کریں گے ، اس موقع پر ڈی ایچ او سوات غلام سبحانی اور کوارڈی نیٹر ڈاکٹر کفایت بھی موجود تھے ۔

ضلع ناظم محمد علی شاہ کا اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمد جان کے ہمراہ سول ہسپتال بریکوٹ کا اچانک دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور وراڈز میں داخل مریضوں سے ہسپتال کے کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔رات کے وقت میڈیکل سٹورز کے بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ کو فوری طور پر ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اندر رات کے وقت میڈیکل سٹوروں کے بندش کا حل نکالیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ۔جمعرات کے روز ضلع ناظم محمد علی شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمد جان کے ہمراہ سول ہسپتال بریکوٹ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈی ایچ او سوات غلام سبحانی اور کوارڈی نیٹر ڈاکٹر کفایت، ڈاکٹر فخر عالم ، ناظم فضل ودود باچہ ،ناظم باچہ حسین ،ناظم حیدر علی ،ناظم دیرہ ودان ،ناظم اسحاق لالا،حاجی رحمان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔معائنے کے دوران ڈاکٹر فخر عالم نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔بریفنگ میں ضلعی ناظم کو بتایا گیا کہ لیبارٹری کے لئے مختلف امراض کے تشخص کے لئے کیٹس اور مختلف کیمیکلز ،چارج ایبل ایکسرے مشین کے لئے ای ٹی ٹرانسفارمر اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین کے لئے کیمیکل کے علاوہ دوسری ضروری آلات کی ضرورت ہے ۔بعد میں ضلعی ناظم محمد علی شاہ نے میڈیا سے کہاکہ سول ہسپتال بریکوٹ ضلع کے بہترین ہسپتالوں میں سے ایک ہسپتال ہے۔کم وسائل کے باوجود یہاں کے لوگوں کو صحت کے سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔ضلعی حکومت بہت جلد اس ہسپتال میں ادویات کی کمی کے علاوہ دیگر مطلوبہ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے گی تاکہ یہان کے لوگوں کو بہترین صحت کے سہولیات میسر ہوسکیں

Related Articles

Loading...
Back to top button