آج کی خبریںسوات کی خبریں

عالم گنج کے مقام پر باراتیوں کی گاڑی اور موٹر کار میں تصادم ،پانچ افراد زخمی، ہسپتال منتقل

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 09 ستمبر 2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں بارتیوں کی گاڑی اور موٹر کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا ، خوازہ خیلہ پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ سے جانیوالے باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کی باعث عالم گنج کے مقام پر مخالف سمت سے انے والے موٹر کار سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر دونوں گاڑیوں میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے ، جن کو فوری طبی امداد کیلئے خوازہ خیلہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے

Related Articles

Loading...
Back to top button