عمران خان نے سیدوشریف ائرپورٹ کھولنے کے احکامات جاری کردئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 جنوری 2019ء) وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاکنڈڈویژن کی اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات، عمران خان نے مرادسعید، سلیم الرحمن اورڈاکٹرحیدرعلی خان کی درخواست پر سیدوشریف ائیرپورٹ جلد از جلد کھولنے کے احکامات جاری کردئیے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران سے بنی گالہ میں ملاکنڈڈویژن کے اراکین قومی اسمبلی مرادسعید سے سلیم الرحمان، ڈاکٹرحیدرعلی خان، جنیداکبر ، شیراکبر، محبوب شاہ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں اراکین اسمبلی نے عمران خان کی توجہ ملاکنڈڈویژن کی تعمیروترقی بجلی اورگیس کے بحران کی طرف دلائی ایم این اے سلیم الرحمان نے این اے 3میں گیس کی ناروالوڈشیڈنگ کی طرف بھی ان کی توجہ دلائی اورساتھ ساتھ بجلی کے بحران سے بھی آگاہ کیا۔ سوات ائیرپورٹ کھولنے کے حوالے سے مرادسعید، سلیم الرحمان اورڈاکٹرحیدرعلی خان کی درخواست پر انہوں نے پی آئی اے کو ہدایات جاری کردیں کہ ائیرپورٹ کوجلد فنکشنل کرکے انہیں اگاہ کیاجائے انہوں نے چکدرہ تاباغ ڈھیرئی تک ایکسپریس وے کی بھی منظوری دے دی اس موقع پراراکین قومی اسمبلی کویقین دہانی کرائی کہ ملاکنڈڈویژن سیاحت کے حوالے سے بہترین خطہ ہے ۔ سوات میں سیاحوں کیلئے خوبصورت مقامات بنائے جائینگے۔ اس کے ساتھ رابطہ سڑکیں بہتربنائے جائیگی ۔ تاکہ سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کومشکلات کاسامنانہ کرناپڑے۔