عیدالفطر کی مناسبت سے شہدائے پولیس کے لواحقین کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد
سوا ت (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 13 جون 2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کی جانب سے خاص احکامات کے تحت عیدالفطر کے مناسبت سے شہدائے پولیس کے لواحقین کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے شہدائے پولیس کی وطن عزیز کی سربلندی اور امن و امان کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو سلام پیش کیا۔شرکاء تقریب کیساتھ گفتگو میں انھوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ محکمہ پولیس آپنے شہداء کے لواحقین کے مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ۔شہدائے پولیس کے لواحقین پولیس فیملی کا ایک مستقل حصہ ہے۔جن کے خوشیوں اور مسکراہٹوں کی چہکار کو ان کے چہروں پر واپس لانے میں دستیاب ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لائینگے۔بعد ازاں شہدائے پولیس کے لواحقین میں ضروریات زندگی کا ایک مکمل خصوصی عید پیکج بھی تقسیم کیا گیا۔اختتامی تقریب کے موقع پر شہدائے پولیس اور پورے ملک کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی ۔