آج کی خبریںسوات کی خبریں
عید کے موقع پر سیاحوں کی آمد،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔03ستمبر2017ء ) سیاحوں کی کثیر تعداد میں سوات آمد کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،عید کے دوسرے روز سوات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا تو مین جی ٹی روڈ،فضاگٹ،بحرین ،مرغزار اور دیگر سیاحتی مقامات تک جانے والی شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم ٹریفک پولیس کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔