فاٹا میں پرویز مشرف کے مظالم پر فضل الرحمن چھپ رہے،محمد طیب طاہری/میجر عامر
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15اکتوبر2017ء) جماعت اشاعت الوحید والسنتہ کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری اور آئی ایس آئی کے سابق آفیسر میجر (ریٹائر ڈ )محمد عامر نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں پارلیمنٹیرین بننے کیلئے کو ئی شرط نہیں جو کہ افسوسناک امر ہے ، پاکستان میں امن کے بغیر استحکام ممکن نہیں، ناموس رسالت پر حملہ پارلیمنٹ نے کیا، فاٹا کے عوام کو بھی ہمارے جیسے حقوق حاصل ہیں،پرویز مشرف نے فاٹا میں مظالم ڈھائے، ناموس رسالت پر ناکامی تسلیم کرنے والے مولانا فضل الرحمن سزا بھی تجویز کریں، بلوچستان اور پختون خواہ میں الگ پالیسیاں نہیں چل سکتیں، موجود نظام ظلم کا نظام ہے، پرویز مشرف دین کا دشمن تھا جس نے ملک کو آگ لگائی ان خیالات کا اظہارانہوں نے گراسی گراؤنڈمیں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آئی ایس آئی کے سابق آفیسر میجر عامر سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ،مولانا محمد طیب طاہری نے کہاکہ ملک میں کئی نام نہاد علماء بھی دین کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں اور اقتدارکی خاطر ہر ایک سے اتحاد ان مذہبی جماعتوں کا وطیرہ بن چکا ہے، یہ مذہبی لیڈر کسی پر غیر مسلم اور کسی پریہودیوں کی ایجنٹ کا الزام لگاتے ہیں، لوگ جمہوریت اور سیاسی لیڈروں سے تنگ آگئے ہیں اور بہت جلد انقلاب آئے گا ،ہم نہ کرسی مانگتے ہیں نہ ووٹ اور نہ ہی اقتدار کے لئے جدوجہد کررہے ہیں بلکہ ہمارا مقصد اس ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب اور ڈیرہ اسماعیل کے بھائی اقتدار کے لئے لڑرہے ہیں لیکن صوابی کے بھائی مولانا محمد طیب اور میجر عامر دین اسلام کے لئے کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ وقت قریب ہے جب ملک میں دین اسلام کے لئے سب آگے آکر جدوجہد کریں گے انہوں نے کہاکہ سیاستدانوں نے ملک کو قرضوں میں پھنسوادیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے قرضے لئے ہیں وہ ان کی جائیدادوں سے اداکیاجائے انہوں نے کہاکہ ہم سب نے مل کر اسلامی نظام کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے،میجر (ر) محمد عامرنے کہاکہ ہمارے ملک میں بدامنی کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے روگردانی ہے انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ اور ریاست پاکستان ایک ہی مقصد کے تحت قائم ہوئی ہیں لیکن شرک اور مخلوق خدا کی حق تلفی کی وجہ سے ہمارے ملک میں ثمرات عوام کو نہ مل سکے ،انہوں نے کہاکہ فاٹا پر سیاست چمکانے کی بجائے وہاں کے عوام کو حقوق دینے چاہیے انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت ﷺپرجے یو آئی جیسی جماعت نے بھی اعتراف کیا ہے کہ یہ ان کی اجتماعی غلطی ہے تو مولانا فضل الرحمن اب اپنے لئے سزا بھی تجویز کریں ،انہوں نے کہاکہ اس ملک میں بلوچستان اور پختونخوا میں الگ پالیسیاں نہیں چلیں گی لیکن اگر کوئی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھائے تو وہ قومی مجرم ہیں انہوں نے کہاکہ میں برملا کہتا ہوں کہ موجودہ نظام میں انصاف نہیں بلکہ ظلم ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ سوات میں بے گناہ علمائے کرام کو شہید کیا گیا اور مساجد اور مدارس بھی نہیں بخشے گئے ۔