آج کی خبریںسوات کی خبریں
فضل حکیم نے پی ٹی آئی سوات کے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کردئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام : یکم نومبر2017ء ) چیئرمین ڈیڈک و پی ٹی آئی کے ضلعی صدر فضل حکیم نے پی ٹی آئی سوات کے عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفیکیشن کے مطابق سلطان روم،ضلع کونسلر حمید ،ضلعی کونسلر بہادرخان ،فضل اکبر بابا،خواجہ محمد قاسم،محمد ظاہر شاہ نا،فریدون خان ،جہانزیب ایڈوکیٹ کو اپنے اپنے علاقوں کے نائب صدور جبکہ سیف اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ضلعی کونسلرحیدر علی ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ضلعی کونسلرشوکت علی جائنٹ سیکرٹری،سہیل سلطان ترجمان ،عزیز الرحمن انفارمیشن سیکرٹری اور فضل ربی بھائی ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری مقرر کردئے گئے ہیں۔