آج کی خبریںسوات کی خبریں

فوڈ اتھارٹی کا گودام پر چھاپہ،سیکڑوں کلو گرام غیرمعیاری چیری بر آمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے گودام پر چھاپہ مارکر سینکڑو کلوگرام غیر معیاری چیئری برامد کرکے مالک پر مقدمہ دج کرلیاگیا، خیبر پختون خوا کے اسسٹنٹ فوڈ ڈائریکٹر غلام عباس کے سربراہی میں مینگورہ کے نواحی علاقے پانڑکوکاری میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں پر گلگت سے لائے گئے غیر معیاری او مضرصحت چیئری کو مصنوعی رنگ اور کیمکل لگا کر فروخت کیا جاتارہاہے، فوڈ اتھارٹی کے مطابق عرصہ دراز سے کچے اور غیر معیاری چیئری جن کو پوٹاشیم میٹا زایٹ تیزاب لگا کر اس کے ساتھ غیر معیاری سرخ رنگ، میٹھاکرنے کے لئے شوگراور دیگر کیمکل لگا کر زیادہ عرصے کے لئے محفوظ بنایا جاتاہے بعدمیں ان کو مختلف بیکروں کو سپلائی کی جاتی ہے جن کو کریم کے کیک پر لگائے جاتے ہیں فوڈاتھارٹی کے مطابق یہ انتہائی مضر صحت چیئری ہے جس سے انسانی جسم میں مختلف امراض پیدا ہوسکتے ہیں، فوڈا تھارٹی کے مطابق پندرہ سو کلوگرام چیئری کو تحویل میں لیکر مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button