آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ کے مصروف ترین علاقہ سے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے مصروف ترین علاقہ گرین چوک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دو شرپسندوں کو گرفتار کرلیا، ااداروں کو چند روز قبل اطلاع ملی تھی کہ سوات میں امن و امان کی خرابی اور اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا مشن لے کر دو شرپسند سوات کے مرکزی شہر منگورہ میں داخل ہوچکے ہیں جو کہ کسی بھی وقت اپنے مذموم مقاصدکی حصول کیلئے کارروائی کرسکتے ہیں، اطلاع کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دونوں افراد کی تلاش شروع کردی اور اتوار کے روز منگورہ شہر کے مصروف ترین گرین چوک میں دونوں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر شام کے وقت چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔