آج کی خبریںسوات کی خبریں

لاک ڈاون کے خلاف تاجر برادری کا کامیاب بائیکاٹ، انتظامیہ نے مداخلت نہیں کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں تاجر برادری کا لاک ڈاون سے بائیکاٹ کامیاب، بازاریں اتوار کے روز کھلی رہی، بازار کے صدر عبدالرحیم کے مختلف مقامات کے دورے۔ گزشتہ روز سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبد الرحیم خان نے اتوار کے روز لاک داون سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اتوار کے روز دکانیں اور بازار مکمل کھلی رہیں گی۔ اتوار کے روز مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے تمام بازار کھلے رہے اور لوگ خریداری میں مصروف نظر آئے۔ سوات کی تاجر برادری نے حکومت سے پہلے ہی مطالبہ کر رکھا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کا لاک ڈاون کیا جائے تاکہ اُن کے کاروبار متاثر نا ہو جبکہ اس حوالے سے انتظامیہ یا حکومت کی جانب سے کوئی عملی اقدام ابھی تک نہیں اٹھایا گیا ہے۔ اتوار کے روز لاک ڈاون سے بائیکاٹ کے موقع پر صدر عبد الرحیم،ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر افراد بازار میں موجود رہے اور مختلف مقامات کے دورے کرتے رہے۔دوسری جانب سے انتظامیہ کی جانب سے تاجر برادری کے بائیکاٹ کے خلاف کسی قسم کی مزاحمت سامنے نہیں آئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button