آج کی خبریںقومی خبریں
لاہور کے سفاری پارک کا ملازم شیروں کے حملے میں ہلاک
لاہور(ویب ڈیسک) رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری پارک کا ملازم شیروں کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ رائیونڈ روڈ کے سفاری پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 18 سالہ ملازم بلال گھاس کاٹ رہا تھا کہ شیروں نے اس پر حملہ کر دیا۔ پارک انتظامیہ کے مطابق ہلاک ہونے والے ملازم بلال کی کھوپڑی اورکچھ ہڈیاں ملی ہیں جب کہ واقعے کی مختلف پہلووں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔