آج کی خبریںسوات کی خبریں

لنڈاکے چیک پوسٹ پر دو کلو سے زائد چرس برآمد،ملزمان گرفتار

سوات(زماسوات ڈاٹ کام :16جنوری2017)ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمودکی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ کریک ڈاون کے دوران DSP بریکوٹ سید زمان شاہ کی قیادت میں انچارج لنڈاکے چیک پوسٹ کلیم جہان نے پولیس نفری کے ہمراہ ایک مشکوک موٹرکار نمبر R-2265پشاور کو تلاشی کے لئے روکا،تلاشی کے دوران موٹر کار کی سیٹ میں خفیہ طریقے سے چھپائے گئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی،پولیس کا کہنا ہے کہ 2240گرام اعلیٰ کوالیٹی کی چرس برآمد کی گئی جبکہ ملزمان نور سلیم ولدعزت خان،کامران ولد لعل سلیم سکنہ باڑہ خیبر ایجنسی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button