آج کی خبریںسوات کی خبریں
لوئر دیر میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت تین افراد قتل
دیر(زما سوات ڈاٹ کام ۔ 24 ستمبر2017ء)لوئر دیر میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق لوئردیر کے علاقے خال اڈو میں غیرت کے نام پر گھر میں بھائی کی مبینہ فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے،ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون ملزم کی بہن ہے،ملزم ہدایت اللہ نے واقعہ کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔