مالم جبہ، سورڈھیرے میں سکول کی خستہ حال عمارت، کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود ملم جبہ سور ڈھیرے کے بچے موت کے سائے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔گورنمنٹ پرائمری سکول سور ڈھیرے کی عمارت کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ،عمارت مکمل طور پر تباہ،رہی سہی کسر مون سون کی حالیہ بارشوں نے پوری کردی،سکول کی چھت جگہ جگہ پر ٹوٹی ہوئی ہیں جس میں ہوا و بارش کا پانی سکول کے اندر آتا ہے،دیواریں بھی خستہ حالی کا شکار،بچے خوف کے عالم میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،جگہ دور ہونے کے باعث منیٹرنگ ٹیم نے بھی سکول کی دوبارہ تعمیر کیلئے کچھ نہیں کیا،اس حوالے عوامی حلقوں نے ایس ڈی ای او سرکل چارباغ کو بھی اطلاع دی ہیں مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی،مقامی لوگوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کا کوئی بھی نمائندہ علاقہ دیکھنے نہیں آیا ہم نے متعلقہ ایم این اے کو اس حوالے آگاہ بھی کیا ہے،اس حوالے سیاسی کارکن محمد زیب خان نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سکول کی جلد از جلد تعمیر کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے ورنہ یہ سینکڑوں بچوں کی جان کیلئے خطرہ ہیں،عوامی حلقوں نے بتایا کہ 250 سے زائد بچوں کا بہت وقت کرونا کی وجہ سے ضائع ہوا ہے اور اب بہت سے لوگ بلڈنگ کی خراب صورتحال کے ڈر سے اپنے بچوں کو سکول جانے سے روک رہے ہیں،تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود پرائمری سکول سور ڈھیرے کی ایسی حالات حکومت وقت اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔