آج کی خبریںسوات کی خبریں
متحدہ مجلس عمل کا پہلا اجلاس،آئندہ انتخابات کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائےگا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:23جنوری2018ء)متحدہ مجلس عمل ضلع سوات کا پہلا اجلاس بدھ کو سوات میں ہوگا۔ اجلاس المرکز اسلامی سنگوٹہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی اور ایم ایم اے میں شامل دوسری جماعتوں کے ضلعی عہدیدار شرکت کریں گے اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔