آج کی خبریںسوات کی خبریں

مدین،اسپتال کالونی میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث آگ بھڑک اُٹھی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔16اگست2017ء)مدین کے علاقے اسپتال کالونی میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث آگ بھڑک اُٹھی شلٹر مکان مکمل خاکستر لاکھوں کا نقصان فائیر بریگیڈ کی بروقت کار وائی سے آگ پر قابو پا کر دیگر مکانات کو نقصان سے بچالیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق مدین کے علاقے محلہ اسپتال کالونی میں واقع حسین آفتاب ولد دیوانہ میاں کے شلٹر میں گیس لیکیج کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شلٹر لپیٹ میں لے کر اس میں موجود تمام سامان کو راکھ میں تبدیل کرلیاجبکہ مکینوں نے بھاگ کر جان بچائی تاہم مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے ملحقہ گھروں کو مزید نقصان سے بچا لیا گیا ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button