آج کی خبریںقومی خبریں

مسافر کا سامان چوری کرنے کے الزام میں پی آئی اے کے 2 ملازم گرفتار

کراچی(ویب ڈیسک) پولیس کے مطابق پی آئی اے کے ملازم شعیب اور کنٹریکٹ پر بھرتی ملزم سمیع اللہ نے ملتان جانے والی مسافر خاتون کے سامان سے سونا چرایا تھا جبکہ ملزمان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

چند ہفتے قبل بھی مسافر کے سامان سے چوری کرنے کے الزام میں پی آئی اے کے 5 ملازمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مسافروں کے سامان سے چوری کی وارداتوں میں پی آئی اے ملازمین کے ملوث ہونے پر مسافروں میں غیر یقینی کی صورتحال پائی جاتی ہے اور انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے جہاز میں سفر کے دوران ان کے سامان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button