آج کی خبریںسوات کی خبریں

مسلم لیگ ن سوات کا شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 07 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن سوات کے کارکنوں کا شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی، مظاہرہ جلوس کی شکل میں نشاط چوک سے روانہ ہوکر سوات پریس کلب پہنچ گیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حبیب علی شاہ ، ارشاد خان ، عبدالغفور ، خان روشن ضمیر ، سردار ایڈوکیٹ ، قوی خان ، فضل اللہ ایڈوکیٹ اور دیگر نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری ہمیں ہر گز منظور نہیں کیونکہ یہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ناکام بنانے کی سازش ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک طوفان برپا کردیا ہے جس کے باعث ہر شخص پریشانی میں مبتلا ہے ، پیڑول ، سوئی گیس ، بجلی اور بیشتر اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو عوام نے مسترد کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے احتساب کا دائرہ صرف حکمرانوں تک بڑھا دیا ہے ، اس سے پہلے عام انتخابات سے پہلے میاں محمد نواز شریف کو گرفتار کیا گیا تھا جو کہ ایک سازش کا حصہ تھا اور اب چونکہ ضمنی انتخابات قریب ہیں تو میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری بھی ایک سازش کی تحت ہوئی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر میاں محمد شہباز شریف کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button