آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے

ملاکنڈ میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خیبر پولیس کے تین اہلکار گرفتار

ملاکنڈ (زما سوات): ملاکنڈ لیویز نے ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا، جن کا تعلق خیبر کے علاقے قمبر خیل باڑہ سے بتایا جاتا ہے۔ گرفتار افراد پولیس کے حاضر سروس اور سابقہ کانسٹیبلز ہیں۔

کارروائی کے دوران ایک موٹرکار سے چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کی شناخت عالمزیب ولد صنوبر خان، قادر خان ولد اکبر خان، اور زیارت گل ولد شیر باز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملاکنڈ لیویز کے مطابق زیارت گل اور عالمزیب خیبر پولیس میں تاحال حاضر سروس ہیں، جبکہ قادر خان کو پہلے ہی پولیس ملازمت سے برخاست کیا جا چکا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر خیبر پولیس نے بھی مؤقف جاری کیا۔ ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے، اور اگر مذکورہ اہلکار جرم میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button