آج کی خبریںسوات کی خبریں
منگلور پولیس پر فائرنگ کرنے والے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے،پولیس
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)منگلور میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوچکا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قاسم علی خان کے مطابق پیر کی صبح منگلور پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر ہائی سکول کے قریب فائرنگ ہوئی، پولیس نے جوابی کارروائی کی جس میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا جس کی شناخت جمیل احمد کے نام سے ہوئی ہے، ڈی پی اوکے مطابق ہلاک حملہ آور سوات پولیس کو ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق جائے وقعہ سے خون کے دھبے بھی ملے ہیں جس سے اندازہ لگایاگیاہےکہ فرار حملہ آور زخمی ہوا ہے ۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔