موجودہ حکومت پنشنروں کے ساتھ ظلم و ذیادتی بند کریں،اکرام خان/شہزاد عالم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔19ستمبر2017ء ) تحصیل ناظم اکرم خان اور سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے کہا ہے کہ پنشنروں کے ساتھ ظلم و ذیادتی برداشت نہیں کریں گے اور انکے ساتھ احتجاج میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ، آل پاکستان پنشنرز ایسو سی ایشن کے کال پر سوات پریس کلب کے سامنے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پنشنروں کے ساتھ ظلم و ذیادتی بند کریں اور انکا جو 12نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ ہے اسکو فوری طور پر منظور کیا جاءں ، انہوں نے کہ کہ پنشنرز ہمارے بزرگ ہے اور انہوں نے اس ملک وقوم کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اور حکومت کے لئے ایم پی ایز اور ایم ایز کی تنخواہوں کے لئے رقم موجود ہے لیکن غریب پنشنروں کے لئے رقم نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ہر پلٹ فارم پر اپ لوگوں کے لئے آواز اٹھا ئیں گے اور انکے شانہ بشانہ رہیں گے ، تحصیل ناظم اکرام خان آج تحصیل کونسل کے اجلاس میں پنشنروں کے مسائل اجاگر کرنے اور قرار داد پیش کریں گے ۔