آج کی خبریںسوات کی خبریں
مولانا حجت اللہ اور صوبائی ناظم انتخابات ومعاونین پر ہمارا کسی قسم کا اعتماد نہیں، قاری محمود
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 18 اپریل 2018ء)سوات میں جے یو آئی سوات کی کابینہ اور مجلس عمومی کا اجلاس ،سابق تمام جماعتی تنظیمیں بحال رہیں گی ،غیر دستوری الیکشن اور رکنیت سازی کو تسلیم نہیں کریں گے ،جعلی رکنیت سازی کی بنا پر ضلعی امیر قاری محمود آج ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کی صدارت بھی نہیں کریں گے،جے یو آئی سوات کے امیر قاری محمود نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ مولانا حجت اللہ اور صوبائی ناظم انتخابات ومعاونین پر انہیں کسی قسم کا اعتماد نہیں کیونکہ انہوں نے جعلی رکنیت سازی کی ہے اور الیکشن جیتنے کے لئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں جس کی بنیاد پر وہ آج ہونے والے انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کی ضلعی کابینہ سمیت تمام سابق تنظیمیں اور مجلس عمومی برقرار رہے گی ۔