آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ،سکول گراؤنڈ میں پارکنگ کے خلاف طلباء سراپا احتجاج

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20اکتوبر2017ء) مٹہ میں سکول کے طلباء گراؤنڈ میں پارکنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،مین روڈ بلاک کر کے سکول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ سکول طلباء اور مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے گورنمنٹ ہائی سکول مٹہ کے گراؤنڈ سے لوگوں نے پارکنگ بنا رکھا ہے،لوگ اپنی گاڑیاں کھڑی کر رہے ہیں جس سے طلباء کی کھیل کھود کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہے۔ طلباء کے احتجاج کے دوران مین روڈ بلاک رہی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہی ۔ بعد ازاں سکول اساتذہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button