آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ،مکان میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی،گھریلوں سامان خاکستر
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:26جنوری2018) برتھانہ میں آتشزدگی سے مکان میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا،پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ برتھانہ میں حاکمین خان ولد صالح جان کے مکان میں بجلی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا تاہم آگ لگنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر مقامی افراد کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔