آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ، نو سالہ بچہ ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، لاش بریم پل کے قریب برآمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ میں بریم پل کے قریب ندی سے نو سالہ بچے کی لاش بر آمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے بریم پل کے قریب ندی سے نو سالہ نعمت ولد فضل ہادی سکنہ توتکے کی لاش بر آمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ خوڑ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا اور لاش بریم پل کے قریب پہنچ گئی تھی۔ پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کردی جسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button