آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ بازار میں ناقص لائسنس پر اشیائے خوردونوش کی فروخت، دو دکانیں سیل

سوات: تحصیل مٹہ میں اشیائے خوردونوش ایکسپائر لائسنس پر فروخت کرنے والی دو دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ کارروائی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ اجمل خان کی جانب سے کی گئی، جو ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایات پر عملدرآمد کا حصہ تھی۔
متعلقہ دکانداروں کو لائسنس کی تجدید کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا تھا، تاہم مقررہ مدت کے باوجود لائسنس کی تجدید نہ کرانے پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔ ان دکانوں میں چاول، گندم اور دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کی جا رہی تھیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قانونی اور لائسنس شدہ فروخت کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی جاری رہے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔