آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ سلاتنڑ: شاہ ولی نامی شخص کے گھر میں آگ لگنے ان کا 4 منزلہ مکان جل کر خاکستر، 70 لاکھ سے زائد کا نقصان

مٹہ (زما سوات) وادی سلاتنڑ میں شاہ ولی نامی شخص کے چار منزلہ مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔
مقامی افراد نے آگ بجھانے کی بھرپور کوشش کی، مگر شدید شعلوں کے باعث قابو پانا ممکن نہ ہوسکا۔ ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی، تاہم دشوار گزار راستوں کی وجہ سے موقع پر پہنچنا ممکن نہ ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مکان میں نقد رقم، زیورات اور دیگر قیمتی سامان موجود تھا، جس سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کی فوری مدد کی جائے اور رہائش کا بندوبست کیا جائے، کیونکہ شدید سردی اور برفباری کے باعث کھلے آسمان تلے رہنا مشکل ہے۔