آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ: شاہ ڈھنڈ میں 16 سالہ نوجوان قتل، قریبی رشتہ دار پر دعویداری

مٹہ (زما سوات) تحصیل مٹہ کے علاقے شاہ ڈھنڈ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر 16 سے 17 سالہ سلمان ولد اکرام اللہ ساکن شوخدڑہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو گولی مارنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔
ورثاء کی مدعیت میں مقتول کے قریبی رشتہ دار سہیل ساکن شوخدڑہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں



