آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ: شکردرہ کے مقام پر ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد زخمی

مٹہ (نمائندہ خصوصی) مٹہ کے علاقے شکردرہ میں آج صبح ایک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بٹخیلہ سے مٹہ آنے والی ڈائنا گاڑی کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار موٹرکار نے ٹکر مار دی، جس کے باعث ڈائنا گاڑی الٹ گئی۔

حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button