آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک جاں بحق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ نمل میں دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فریق اول تاج محمد ولد سردارگل،عالم ولد نورانی گل جبکہ فریق دوم سیر بہادر ،حاجی بہادر ولد رحمانی گل کے مابین جائیداد کے تنازعے اور راستے کے کیس پر لڑائی ہوئی، جس میں شاہ عالم ولد نورانی گل جاں بحق جبکہ لائق زادہ ولد وزیر زادہ زخمی ہوگیا جسے مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے رپورت درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button