سوات کی خبریں

مٹہ کے علاقہ چپریال میان گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ڈرائیور گاڑی سمیت گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 نومبر 2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں وینئی چوک کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار محمد انورولد محمد ظاہر سکنہ شیرپلم کو سوزوکی پک اپ نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے سوزکی ڈارئیور لیاقت ولد اول گل سکنہ مانڈل گرفتار کرلیا۔مقامی لوگوں کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ کسی کام سے چپریال آیا ہوا تھا کہ چپریال کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button