آج کی خبریںسوات کی خبریں
مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، نوید خان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے رہائشی نوید خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے بجلی بلوں میں اضافہ کرکے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں ،ایسے میں بجلی کے بھاری بھر کم بل اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے عوام در بدر کردیا ہے۔ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جبکہ عوام کا ذریعہ آمدن ویسے کا ویسا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کم کیا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔