آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ،باؤلے کتے نے چھ سالہ بچے کو کاٹ کر لہو لہان کردیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :30مارچ2018)مینگورہ کے محلہ امانکوٹ میں باؤلے کتے نے چھے سالہ بچے کو کاٹ کر لہو لہان کردیا۔ شہاب گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران باؤلے کتے نے بچے پر حملہ کرکے بچے کو لہو لہان کر دیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے بچے کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا۔ اہلِ علاقہ نے ٹی ایم اے سے باؤلے کتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔