آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ،بائی پاس روڈ پر کمسن ڈرائیور نے نوجوان کو کچل ڈالا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:21 نومبر2017ء) مینگورہ میں فضاگٹ بائی پاس روڈ پر کمسن ڈرائیور نے نوجوان کو کچل ڈالا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ فضاگٹ بائی پاس روڈ پر پندرہ سالہ سلمان ولد محمد اقبال ورکشاپ کی گاڑی سڑک پر چلا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث چوبیس سالہ عبید اللہ ولد دلاور خان سکنہ چارباغ کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔