آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ،خاتون سابقہ شوہر کی فائرنگ سے زخمی،ملزم فرارہونے میں کامیاب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔19اگست2017ء)مینگورہ کے علاقہ گل کدہ میں سابقہ شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا، پولیس کے مطابق مینگورہ کے علاقہ گل کدہ میں ملزم بشیر سکنہ قلاگے نے اپنی سابقہ بیوی مسماۃ صائمہ دختر ظاہر سکنہ قلاگے کبل پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی،خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایک سال قبل اپنے شوہر سے خلع لے رکھی تھی اورتین دن قبل ناصرولد افضل خان سکنہ مٹہ سے شادی کر لی تھی،موجودہ شوہر اپنی بیوی کو دارالامان سے گھر لے جا رہا تھا کہ سابقہ شوہر نے راستے میں اُن پر فائرنگ کردی،پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button