مینگورہ،خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین،شوہر قاتل نکلا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقے اہینگرو ڈھیرئی میں خودکشی کا ڈراپ سین، شوہر نے اپنی بیوی کو زہر دیکر قتل کیا۔سوات کے علاقے اہینگروڈھیری میں 19سالہ خاتون مسماۃ(ف)زوجہ عمر علی زہر کھانے سے جا ں بحق ہوئی تھی ۔ پولیس نے مقتولہ کے والد عقل داد سکنہ کوکڑیئ کی مدعیت میں رپورٹ درج کی تھی ۔ والد کے مطابق اس کی بیٹی ناراض ہو کر میکے آئی تھی شوہر قتل سے ایک دن قبل جرگہ کرکے اسےواپس گھر لے گیا اور اگلے ہی روز ہمیں اطلاع دی کہ آپکی بیٹی نے زہر کھا کر خودکشی کی ہے۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے قائمقام ایس ڈی پی اُو سٹی حبیب اللہ خان کو فوری طور پراصل حقائق منظر عام پر لانے کا حکم دیا ایس ڈی پی اُو سٹی حبیب اللہ خان نے ایس ایچ اُو رحیم آباد گل شید خان اور انوسٹی گیشن سٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے واقعہ میں ملوث مقتولہ کا شوہر عمر علی ولدمحمد غلام سکنہ محلہ کٹہ خیل اہینگروڈھیری سوات کو گرفتار کرکے انوسٹی گیشن شروع کی دوران انوسٹی گیشن ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی بیوی کو زہر دے کر قتل کیا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 622جرم 302تھانہ رحیم آباد میں درج کرلی۔