آج کی خبریںسوات کی خبریں
مینگورہ،مدرسہ نورالفرقان میں حفظِ قرآن کی تقریب کا انعقاد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے محلہ نویکلے میں مدرسہ نورالفرقان میں ختم القرآن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بچوں نے قرآن شریف کا حفظ کیا۔تقریب سے ممتاز علم دین حضرت مولانا پیر بارک اللہ نے کہا کہ قرآن ودین ہی میں بھلائی ہے۔انہوں نے قرآن مجید کی عظمت اور برکت پر تفصیل سے بیان کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی دینی تعلیم پر توجہ دیں۔ اس موقع پر قاری محبوب علی،قاری منظور احمد،قاری عزیر احمد نے بھی خطاب کیا۔حفظ القرن مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئی۔