آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سبزی منڈی کے قریب شاہد علی ولد بہادر علی نے فائرنگ کرتے ہوئے عبدالمالک ولد رضا خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔واقعے کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں جبکہ دونوں کے درمیان سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button