مینگورہ بارامہ میں فائرنگ، بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی جاں بحق

سوات: مینگورہ کے علاقے بارامہ قونج میں فائرنگ کے واقعے میں شانگلہ سے تعلق رکھنے والا 30 سالہ شخص کریم اللہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو 1122 سوات کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کو فوری طور پر سنٹرل ہسپتال سیدو منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گھریلو تنازعے کے باعث پیش آیا، جہاں رحمت اللہ ساکن شانگلہ نے اپنے سگے بھائی کریم اللہ پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

Show More
Back to top button